ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری – بول نیوز

[ad_1]

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.68 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مجموعی طورپر کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 13 بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ  26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران  ٹماٹر، پیاز، انڈے، لہسن، چینی کے علاقہ ڈیزل، پٹرول اور ایل پی جی گیس وغیرہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چینی اور دس کلو آٹے کے تھیلے کے ریٹ بھی کم ہوئے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme