رمضان میں وزن کم کرنے کا فارمولا

[ad_1]

رمضان المبارک میں مسلمان مسلسل روزے رکھ رہے ہوتے ہیں، جس سے انسانی جسم میں تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں،سحری اور افطار کے درمیان طویل وقت تک معدہ خالی رہتا ہے، افطار کا وقت آپکے معدے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا کیوں کے معدہ مکمل طور پر خالی ہوچکا ہوتا اور اس وقت جو چیز بھی آپ کے جسم میں جائے گی تیزی کے ہضم ہوجائے گی۔

گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں وزن میں کمی سے لے کر دل، گردوں اور پھیپھڑوں کی صحت میں اضافہ اور جِلد صاف، خوبصورت ہوتی ہے، انسان خود کو چاق و چوبند اور توانا محسوس کرتا ہے، طبیعت کا بوجھل پن منٹوں میں غائب ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خود کی صحت اور خوبصورتی پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک مسلسل گرم پانی کا استعمال کر لیا جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو حیران کر دیں گے اور گرم پانی کا استعمال آپ کی مجبوری بن جائے گا۔

گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں ذہنی و جسمانی پٹھوں کے تناؤ میں کمی آتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں واضح کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے رمضان کے دوران جہاں مرغن غذاؤں اور زیادہ کھانے سے پرہیز تجویز کیا جاتا ہے وہیں گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بے شمار فوائد بھی گنوائے جاتے ہیں۔

نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کی صورت میں انسانی جسم کے اندرونی اعضاء فوراً فعال ہو جاتے ہیں اور جسم میں موجود مضر صحت مادوں کو بھی خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔.

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme