جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا، شیخ رشید

[ad_1]

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو شخص قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنسکرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج ریاست کسی کے دباؤ میں نہیں ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک، اسلام اورناموس رسالت ﷺ کی خاطردوبارہ مذاکرات کیے ہیں اور طے پایا گیا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کےمعاملات ریاست طے کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی گئی ہے اور اب 20 اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی۔

شیخ رشید نے بتایا ہے کہ ریاست اور مذہبی جماعت کی اس لڑائی میں سب سے بڑا ہتھیار سوشل میڈیا کا استعمال ہوا ہے جس کے ذریعے انڈیا، امریکا ، کوریا سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستان مخالف مواد ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ فیٹف کی پاکستان گرے لسٹ سے نکل نہیں سکے لیکن آج ریاست پاکستان اپنی آب وتاب سے قائم ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 21, 2021 — 11:26 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme