رمضان میں روزانہ دہی کھانا کیوں ضروری ہے؟

[ad_1]

رمضان میں دیگر صحت بخش غذاؤں کے ساتھ سحری اور افطاری میں دہی کھانا نہایت مفید ہے کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔

سحری میں دہی کا استعمال معدے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور گرمی کے روزوں میں اس کا استعمال صحت کے لیے ضروری ہے۔

دنیا بھر کے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دہی کھانا لازمی ہے، لیکن کیو ں؟ آئیے جا نتے ہیں۔

دہی کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، کیلشیم  سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوجاتی ہیں۔

دہی آنتوں کو بیکٹیریا سے پاک رکھتا ہے جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بھی اچھے سے کام کرتا ہے۔

دہی میں موجود لیکٹیک ایسڈ میں اینٹی فنگل کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہمارے سر کے انفیکشن کو ختم کرکے ہمارے بالوں کو خشکی سے پاک کردیتے ہیں۔

ما ہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو غذا میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ دہی میں چینی شامل کرکے کھالیں۔

اس کے علاوہ دہی میں مختلف قسم کے پھل ڈال کربھی روزانہ کھا یا جا سکتا ہے۔

دہی کو میٹھی یا نمکین لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت مند مشروب ہے۔

دہی وٹامنز، پروٹین، کیلشیئم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک سے بھرپورغذا ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دہی زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ یہ ہمارے اندر توانائی کا احساس بھی بڑھاتا ہے۔

دہی میں دو سے تین قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد کو شامل کرکے اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا لیں ۔ اچھی طرح چہرہ دھونے کے بعد جلد شفاف، چمکدار اور جھریوں سے پاک ہوجائے گی ۔

 

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 16, 2021 — 6:28 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme